پی ایچ اے ایجنسیوں کو ریونیو وصولی مؤثر بنانے کی ہدایت

پی ایچ اے ایجنسیوں کو ریونیو وصولی مؤثر بنانے کی ہدایت

لاہور(این این آئی)پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے نو تشکیل شدہ ضلعی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی خود کفالت کے حصول کیلئے اون سورس ریونیو میں اضافے پر خصوصی توجہ دیں۔

 کمرشل ریونیو کی وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں اور حکومتی پالیسی کے مطابق آمدن بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کریں۔یہ ہدایات ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور احمد کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مرزا ولید بیگ نے نو تشکیل شدہ ضلعی ایجنسیوں کے دوروں کے دوران جاری کیں۔ ضلعی منیجنگ ڈائریکٹرز نے ایڈیشنل ڈی جی مرزا ولید بیگ کو اون سورس ریونیو کی موجودہ صورتحال کیلئے کئے گئے۔، ریونیو میں اضافے کیلئے کیے گئے اقدامات اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ادارہ جاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں