بیوی ،بچوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا ملزم گرفتار

بیوی ،بچوں کو مبینہ تشدد کا  نشانہ بنانے کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ پولیس نے بیوی اور بچوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا۔

خاتون کے مطابق تشدد کے دوران اس کے 13 ماہ کے بچے کے پاؤں پر بھی مبینہ طور پر چوٹ آئی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کے خلاف دفعہ 354 ت پ کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...