صفدر آباد:ہیلتھ سنٹر عملے کا ویڈیو بنانے پر مریضہ کے شوہر پر مبینہ تشدد
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفدرآباد کے نواحی گاؤں ڈیوڑھی میں مریم نوازہیلتھ کلینک میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عدم موجودگی کی ویڈیو بنانے والے گاؤں ڈیوڑھی کے رہائشی مریضہ کے شوہر سہیل انور کو ہیلتھ سینٹر کے ٹھیکیدار اور ڈاکٹر نے سکیورٹی گارڈز ودیگر کی مدد سے مریضہ خاتون کے سامنے مبینہ طور پر ٹھڈوں ،مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔
متاثرہ شخص نے اندراج مقدمہ اور مذکورہ افراد کیخلاف کارروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کو درخواست دیدی ۔ رابطہ کرنے پر ڈاکٹر راشد کے ذرائع نے بتایا کہ یہاں ایسا ہی ہوتا ہے اور ایسا ہی چلنا ہے ، اگر یہ اتنے اچھے ہسپتال ہوتے تو گورنمنٹ انہیں ٹھیکہ پرہی کیوں دیتی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments