الہ آباد :قبضہ مافیا کا حملہ خواتین،بچوں سمیت متعددزخمی
الہ آباد (نمائندہ دنیا )تھانہ الہ آباد کی حدود میں قبضہ مافیا کا مبینہ مسلح حملہ، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ لوہے والا کھوہ مشمولہ کوڑے سیال میں رات گئے کسان اتحاد کے رہنما یاسین جھجھ نے ساتھیوں سے مل کر مبینہ طور پر حملہ کیا۔
جس میں خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عینی شاہدین کے مطابق بعض خواتین اور بچوں کے سر پر چوٹیں آنے کی اطلاعات ہے ۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک، ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments