ننکانہ :سرکاری اراضی پر دیوار کی تعمیر سے گزرگاہ بند

 ننکانہ :سرکاری اراضی پر  دیوار کی تعمیر سے گزرگاہ بند

ننکانہ صاحب (خبر نگار)سرکاری اراضی پر قائم گزرگاہ پر مبینہ طور پر دیوار تعمیر کرکے راستہ بند کرنے کے خلاف تحصیل شاہکوٹ کے گاؤں اسلام نگر، چک نمبر 81؍R۔B کے رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر لینڈ ریونیو و سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر شاہکوٹ کو درخواست دے کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

اہلِ علاقہ نے مؤقف اختیار کیا کہ گاؤں کے بااثر شخص شوکت رحمانی نے مین بازار سے ملحق سرکاری اراضی پر دیوار تعمیر کرکے اہلِ محلہ کی گزرگاہ بند کردی ہے ، جس کے باعث رہائشیوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پیمائش اور جانچ پڑتال کرائی اور اگر دیوار سرکاری اراضی یا عوامی گزرگاہ پر تعمیر پائی جائے تو اسے ہٹا کر راستہ بحال کرانے کی استدعا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...