قصور میں صفائی نظام مزیدمؤثر بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

قصور میں صفائی نظام مزیدمؤثر بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

محمد آصف رضا کی زیرِ صدارت صفائی ستھرائی، نکاسی آب ، شہری سہولیات پراجلاس

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیرِ صدارت ضلع میں صفائی ستھرائی، روزانہ کی سرگرمیوں، نکاسی آب اور شہری سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، متعلقہ ضلعی افسران، واسا قصور، مانیٹرنگ ٹیموں، محکمہ صحت و تعلیم کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور نادر علی نے شرکت کی۔اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن، صفائی ستھرائی، آوارہ کتوں کے خاتمے ، مین ہولز کی صورتحال، سیفٹی میژرز، صفائی، ڈی سلٹنگ، سویپنگ اور واشنگ سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے فیلڈ میں عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں۔ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ علاقوں کا معائنہ کریں اور صفائی ستھرائی کے کاموں کی خود نگرانی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غفلت یا ناقص کارکردگی کی صورت میں ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...