ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثال رقم کی :طارق ڈوگر

ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی مثال رقم کی :طارق ڈوگر

حکومت بجلی، صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور عوامی خدمت کی مثال رقم کی ۔موجودہ حکومت بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی، معیشت کے استحکام، مہنگائی میں کمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ملک کی تعمیر و ترقی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، توانائی، مواصلات اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بڑے منصوبے مکمل کیے ۔ حکومت کی جانب سے بجلی، صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود کے شعبوں میں مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...