فوڈ اتھارٹی: 700لٹر جعلی ،مضر صحت دودھ تلف ،مقدمہ درج

فوڈ اتھارٹی: 700لٹر جعلی ،مضر صحت دودھ تلف ،مقدمہ درج

سپلائر پک اپ،13 پلاسٹک ڈرم، 4سٹیل ڈرم ،پلنجر ضبط ، کارروائی خفیہ اطلاع پر ہوئی

لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی میں700لٹر جعلی اور مضر صحت دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔سپلائر پک اپ،13 پلاسٹک ڈرم، 4سٹیل ڈرم اور پلنجر ضبط کر لئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق ویجی لینس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، لیبارٹری تجزیے میں دودھ کے ٹیسٹ ناقص قرار پائے گئے ، پک اپ نمبری LEI-3115 میں جعلی دودھ ترسیل کیا جارہا تھا، سپلائر کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں، تلف کردہ دودھ لاہور اور مضافات میں سپلائی کیا جانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...