سب وے کا پاکستان میں 200 سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کا اعلان

سب وے کا پاکستان میں 200  سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی فاسٹ فوڈ برانڈ سب وے نے پاکستان میں اپنے کاروباری نیٹ ورک کو تین گنا کرنے کا اعلان کردیا۔

 کمپنی کے مطابق نئے ماسٹر فرنچائز معاہدے کے تحت آئندہ 10 برس کے دوران ملک بھر میں200 سے زائد ریسٹورنٹس کھولے جائیں گے۔ معاہدے کے بعد بلیو سب (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں سب وے کی خصوصی ماسٹر فرنچائز پارٹنر ہوگی اور برانڈ کی ترقی و آپریشنز کی ذمہ دار ہوگی، کمپنی کے مطابق پاکستان میں نئی شاخوں کے ساتھ جدید ریسٹورنٹ ڈیزائن، ڈیجیٹل آرڈرنگ اور آپریشنل سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی، سب وے کے عالمی نیٹ ورک میں دنیا بھر میں 35 ہزار سے زائد ریسٹورنٹس شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...