ایل ڈی اے کرپشن، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاپلان تیار
محکمانہ ایکشن کے ساتھ کرپشن کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا بھی فیصلہ
لاہور ( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور اختیارات کے مبینہ غلط استعمال میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ماضی میں غیر قانونی تعمیرات، ڈی سیلنگ، الاٹمنٹس اور عوامی درخواستوں میں تاخیر کرنے والوں کا ریکارڈ کھنگالا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے ذمہ دار افسران کی فہرستیں مرتب کرنے اور کارروائی کا جامع پلان تیار کرلیا ہے ۔محکمانہ ایکشن کے ساتھ کرپشن کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ا یل ڈی اے میں ماضی کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے ذمہ دار افسران اور ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز اور ڈائریکٹر ایڈمن کو ماضی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ریکارڈ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ماضی میں بے ضابطگیوں میں ملوث رہنے والے افسران اس وقت کہاں تعینات ہیں اور موجودہ ذمہ داریوں کے دوران ان کی کارکردگی کیا رہی ہے ۔ایل ڈی اے میں ای-بز کے ذریعے عوامی درخواستوں پر بلاجواز تاخیر کرنے والے افسران بھی کارروائی کی زد میں آگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments