ٹیک :نہم جماعت کا امتحان، کامیابی کا تناسب 41فیصد رہا

 ٹیک :نہم جماعت کا امتحان، کامیابی کا تناسب 41فیصد رہا

لاہور(خبر نگار)رواں تعلیمی سال لاہور میں میٹرک ٹیک کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں صرف 6 ہزار 71طلبا نے رجسٹریشن کرائی، جن میں 3 ہزار 450 طالبات اور 2 ہزار 621 طلبا شامل تھے ۔

 امتحانی نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب صرف 41فیصد رہا، جبکہ 3 ہزار 498 طلبافیل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منصوبے کے پہلے مرحلے کے نتائج حوصلہ افزا نہ رہے ۔ رواں تعلیمی سال میٹرک ٹیک کے تحت نہم جماعت کے بورڈ امتحانات میں مجموعی طور پر 6 ہزار 71 طلبا نے رجسٹریشن کرائی۔ان میں 3 زار 450 طالبات اور 2 ہزار 621 طلبا شامل تھے ۔نتائج سامنے آئے تو صرف 2 ہزار 513 طلبا کامیاب ہوسکے ، جبکہ 3 ہزار 498 طلبا امتحان میں فیل ہو گئے ۔یوں میٹرک ٹیک کے طلبا کی کامیابی کا مجموعی تناسب صرف 41 فیصد رہا، جو منصوبے کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔لاہور میں میٹرک ٹیک منصوبے کا آغاز گزشتہ سال 30 سرکاری سکولوں سے کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...