سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل
لاہور(خبر نگار)سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ افتتاح ہفتہ کے روز کیا جائے گا۔
ہسپتال کو 50 بستروں سے بڑھا کر 100 بستروں پر توسیع دی گئی ہے ۔اس حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن، انتظامات اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محنت کشوں کو اپ گریڈیشن کے بعد فراہم ہونے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بھی کمشنر سوشل سکیورٹی کو آگاہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments