اگست :6لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس پنجاب نے ماہ اگست کے دوران ریکارڈ 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اگست میں 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ لائسنس بنوائے ، جبکہ 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔اسی طرح 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے ، جبکہ ایک ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments