یورپی یونین نے واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ کیلئے واسا کی تجویز منظور کر لی
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )واسا لاہور کی عالمی سطح پر تربیتی ادارے کے طور پر رجسٹریشن ایک اہم اعزاز ہے ۔
یورپی یونین نے واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ کے لیے واسا لاہور کی تجویز منظور کر لی۔یورپی یونین کی جانب سے منصوبے کے لیے 350,000 امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔24ماہ پر مشتمل منصوبے کا مقصد واسا قصور اور واسا چنیوٹ کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے ۔منصوبے میں تربیت، تجربات کے تبادلے ، بین الاقوامی تجربات سے استفادے اور تکنیکی معاونت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔واسا لاہور اب دوسرے ممالک کی واٹر یوٹیلیٹی کے لیے بھی مینٹور کے طور پر کام کر سکے گا، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments