چوک ناخدا کے مقام پر علاقے کا پہلا انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )شمالی لاہور کے شہریوں کے لیے برسوں بعد ایک بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کی راہ ہموار ہوگئی۔
پنجاب حکومت نے چوک ناخدا کے مقام پر علاقے کا پہلا انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چوک ناخدا انڈر پاس کی تعمیر کی ذمہ داری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی یعنی ایل ڈی اے کو تفویض کی گئی ہے ، جس نے منصوبے کا مجوزہ ڈیزائن بھی تیار کرلیا۔روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والے مجوزہ ڈیزائن کے مطابق منصوبہ شاہ میراں روڈ سے شادباغ روڈ کی سمت تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے پر مجموعی طور پر دو ارب پچیس کروڑ چھیالیس لاکھ اٹھارہ ہزار روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments