پی آراے :لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے

پی آراے :لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے

تبادلوں کا مقصد انفورسمنٹ ونگ کی کارکردگی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا :چیئرمین

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے انتظامی بنیادوں پر لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے کر دیے ۔تبادلوں کا مقصد انفورسمنٹ ونگ کی کارکردگی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔ افسران کی نئی تعیناتیوں سے فیلڈ انفورسمنٹ کے نظام میں مزید بہتری اور تیزی آئے گی۔ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فیلڈ افسران کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔ٹیکس چوری اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ افسران کے تبادلوں کا مقصد ریونیو لیکیج روکنا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے ۔ فیلڈ آپریشنز میں شفافیت، میرٹ اور مؤثر نگرانی اولین ترجیح ہے ۔ افسران کی کارکردگی کو ٹیکس وصولی، رجسٹریشن، ریٹرنز اور قوانین پر عملدرآمد کے تناظر میں مزید مانیٹر کیا جائے گا۔ انتظامی بنیادوں پر افسران کی تعیناتیوں میں ردوبدل محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے کے تسلسل کا حصہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...