خصوصی تعلیم میں ریفارمز کے متعلق پالیسی ڈائیلاگ کاآغاز
لاہور (خبر نگار)محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام خصوصی تعلیم کے شعبے میں ریفارمز کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے ، خصوصی طلباکے لیے نصابی اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ اور شمولیتی تعلیمی خدمات کو مزید مؤثر بنانے پر مشاورت ہوئی۔ یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ میں یونیسیف کے چیف آفیسر رمیز بہبودوف، محکمہ سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور خصوصی تعلیم کے سیکرٹریز، سپیشل ایجوکیشن کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ مقررین نے خصوصی تعلیم کے موجودہ نظام کو دورِ حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال نے خصوصی بچوں کی تعلیم، مشکلات کے تدارک، باہمی ذمہ داریوں، کوالٹی تدریس و تعلیم، چیلنجز کے احاطے ، پروفیشنل ڈیویلپمنٹ، مواقع کی فراہمی، فرینڈلی ماحول اور ان کے خود مختار مستقبل کیلئے تجاویز و آرااور سفارشات پر مبنی \"لاہور ڈکلیریشن\" بھی پیش کیا۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ \"لاہور ڈکلیریشن\" بہت عرق ریزی سے تیار کیا گیا ہے۔ جس میں سپیشل بچوں کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments