سڑکوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق اختیارات کی تقسیم کا نیا نقشہ تیار

سڑکوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق اختیارات کی تقسیم کا نیا نقشہ تیار

سی اینڈ ڈبلیو کے زیرانتظام سڑکوں کی ذمہ داری بھی ایل ڈی اے کو سونپی جائے گی

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق اختیارات کی تقسیم کا نیا نقشہ تیار کرلیا گیا، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے اہم ذمہ داریاں واپس لے کر ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کی پروپوزل سامنے آگئی۔تجویز کے مطابق شہر میں سی اینڈ ڈبلیو کے زیرانتظام آنے والی سڑکوں کی ذمہ داری بھی ایل ڈی اے کو سونپی جائے گی، یوں مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ لاہور کی اندرونی شاہراہوں کا دائرہ اختیار بھی ایل ڈی اے کے پاس آجائے گا۔فیروزپور روڈ سے پائن ایونیو تک نئی سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے لے کر ایل ڈی اے کے سپرد کرنے کی تجویز ہے ۔منصوبے کے تحت یہ نئی شاہراہ ایل ڈی اے کی جانب سے تعمیر کی جائے گی، جبکہ لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کو ایک ہی ادارے کے ذریعے آگے بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے ۔کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے کیمپس پل تک پیدل سڑک عبور کرنے کے لیے قائم پیڈیسٹرین پل بھی اس انتظامی تبدیلی کی زد میں آگئے ۔ان پلوں کا چارج بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے واپس لے کر ایل ڈی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام بھی ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کی تیاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...