زیروویسٹ دعوے ، مانیٹرنگ یونٹ کی آڈٹ رپورٹ جاری
سرگودھا 62مسائل کیساتھ پہلے ،ڈی جی خان 52کیساتھ دوسرے نمبر پر
لاہور (عمران اکبر ،حمزہ خورشیدسے )پنجاب میں زیرو ویسٹ کے دعوے ،وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی آڈٹ رپورٹ 2025 جاری ،سرگودھا میں سب سے زیادہ 62 مسائل،ڈی جی خان 52 مسائل کے ساتھ دوسرے نمبر پر،لاہور میں صفائی و ڈرینج کے 46 مسائل رپورٹ کیے گئے ،بہاولپور اور مظفرگڑھ میں 39، کوٹ ادو اور شیخوپورہ میں 37،37 مسائل رپورٹ،جھنگ میں 36، ملتان اور سیالکوٹ میں 34،34 مسائل کی نشاندہی کی گئی،ایس ایم یو آڈٹ رپورٹ 2025 میں بھی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیوریج مسائل اور کچرے کے ڈھیروں کی نشان دہی کی گئی ۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں سینی ٹیشن اور ویسٹ ورکرز کے تحفظ کے لیے احمد اقبال چودھری کی جانب سے پیش کیا جانے والا مجوزہ پنجاب ویسٹ اینڈ سینی ٹیشن ورکرز بل 2026 حکومت کی جانب سے مالی اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے روک دیا گیا۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ بل کے نفاذ سے سرکاری و نجی منصوبوں کے اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے ، جس کے باعث بل کے نتیجے میں آنے والے مالی بوجھ کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ مجوزہ قانون کے متن کے مطابق سیوریج، مین ہول، سیپٹک ٹینک، انسانی فضلے اور خطرناک کچرے سے متعلق کام کو خطرناک کام قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments