سبزیاں، پھل مقررہ نرخوں سے مہنگے، خریدار پریشان
بند گوبھی 200، بھنڈی 260،ادرک450، مٹر440،انگور550روپے کلو
لاہور(کامرس رپورٹر سے)اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کے برعکس مرضی کی قیمت پر فروخت کئے، اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر فی کلو 40 سے 50 روپے تک فروخت ہوا، ادرک تھائی لینڈ 385 کی بجائے 450، ادرک چائنہ 350 کی بجائے 400 سے 420، اروی 90 کی بجائے 140، بینگن 70 کی بجائے 120 سے 140، بند گوبھی 150 کی بجائے 200، بھنڈی 180 کی بجائے 250 سے 260 ،پیاز 195 کی بجائے 220 پالک فارمی 60 کی بجائے 70، پھول گوبھی 180 کی بجائے 200 سے 220، لہسن ہرنائی 320 کی بجائے 360 سے 380، لیموں چائنہ 130 کی بجائے 150، میتھی 310 کی بجائے 360 سے 380 جبکہ مٹر 380 کی بجائے 420 سے 440 روپے کلو تک فروخت کئے گئے۔
پھلوں میں آم چونسہ لیٹ 355 کی بجائے 400، آڑو سپیشل 380 کی بجائے 480 سے 500، انگور کالا 475 کی بجائے 530 سے 550، انگور سفید موٹا 300 کی بجائے 350 سے 360، انگور گولہ 280کی بجائے 300، امرود 240 کی بجائے 280 سے 300، انار قندھاری 370 کی بجائے 430 سے 450، انار دیسی نیا 350 کی بجائے 400، انار دانے دار 545 کی بجائے 650 سے 700، پپیتا 280، جاپانی پھل 240 کی بجائے 260، سیب سفید نیا 155 کی بجائے 180، سیب کالا کولو میدانی 210 کی بجائے 270 سے 280 روپے کلو فروخت ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments