پی پی ایس سی :مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
لاہور (خبر نگار)پنجاب پبلک سروس 6 مختلف حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں محکمہ معدنیات ، محکمہ ہاؤسنگ،بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔
محکمہ معدنیات و معدنی وسائل، مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ پنجاب میں سبجیکٹ سپیشلسٹ فزکس کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے ۔ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ ہاؤسنگ، شہری ترقی و صحتِ عامہ انجینئرنگ میں سب انجینئر مکینیکل کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سافٹ ویئر ڈویلپر کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن، لاہور میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments