بی آئی ایس پی:ڈیجیٹل پے منٹ آگاہی کیلئے مہم کا آغاز

 بی آئی ایس پی:ڈیجیٹل پے منٹ آگاہی کیلئے مہم کا آغاز

خواتین بینیفشریزاب کسی بھی مجاز ریٹیلرز سے اپنی رقم نکلواسکیں گی

لاہور(سٹاف رپورٹر )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خواتین بینیفشریز کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام سے متعلق سہولیات، طریقئہ کار اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے ملک گیر تربیتی سیشنز کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے ۔تربیتی سیشن کے افتتاحی کلمات میں ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر عصمت نوازنے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی نظام کی کامیابی کے لیے عملے کی مؤثر تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ اور خواتین بینیفشریز کی جامع آگاہی ناگزیر ہے ۔انٹرآپریبلٹی نظام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر عصمت نواز نے کہا کہ ادائیگی کا تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد خواتین بینیفشریز اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کے کسی بھی شہر میں پارٹنر بینکوں کے مجاز ریٹیلرز سے رقم نکلوا سکیں گی۔اس سہولت سے مخصوص ادائیگی مراکز پر انحصار کم کرنے ، سفر کے اخراجات اور مشکلات گھٹانے اور رقم تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بی آئی ایس پی کے عملے پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ڈیجیٹل والٹ کے استعمال، اپنی موبائل سم اور فون کی حفاظت، ادائیگی کی مکمل رقم وصول کرنے اور ٹرانزیکشن سے متعلق ایس ایم ایس محفوظ رکھنے کے بارے میں واضح رہنمائی فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...