ناقص گوشت فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

ناقص گوشت فروخت کرنے کے  مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 800 کلو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم عرفان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیر عجم ملک نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کا تعلق مزدور طبقے سے ہے اور وہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے جیل میں قید ہے ۔ مقدمے میں اصل ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، جبکہ درخواست گزار کو بھی مقدمے کے حقائق کی روشنی میں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...