محکمہ صحت میں 2افسروں کے تقروتبادلے

محکمہ صحت میں 2افسروں  کے تقروتبادلے

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے دو اہم احکامات جاری کر دیے ۔

پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ذیشان حیدر، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر (بی ایس-19) جناح ہسپتال لاہور کو 9 ستمبر 2026 سے 3 ماہ کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ وہ اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایم ایس کے اختیارات بھی استعمال کریں گے ۔دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کو 15 سے 18 اکتوبر 2026 تک 4 روزہ نجی دورے پر دبئی جانے کیلئے ایکس پاکستان لیو کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...