تعلیمی ادارے کی زمین کان کنی کیلئے حاصل کرنے پر جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے چنیوٹ میں تعلیمی ادارے کی زمین کان کنی منصوبے کے لیے حاصل کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری کان کنی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و دیگران سے جواب طلب کرلیا، نجی سکول چنیوٹ کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چنیوٹ میں آئرن اور سٹیل مل منصوبے کے لیے زمین حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ ایک ادارے کو تحفظ دینا اور دوسرے ادارے کو ختم کرنے کی کارروائی کرنا امتیازی سلوک ہے ،محکمہ معدنیات کے اس اقدام سے سینکڑوں طلبا کی تعلیم شدید متاثر ہو جائے گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments