13 پروازیں منسوخ 12 تاخیر کا شکار

 13 پروازیں منسوخ  12 تاخیر کا شکار

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ جبکہ 13 میں تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 7پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے عمرہ زائرین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعدد پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کرنا پڑی۔دوسری جانب پی آئی اے نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...