پریشر ہارن اور صوتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پریشر ہارن اور صوتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف خصوصی مہم شروع کر دی۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے پریشر ہارن کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ پریشر ہارن کا استعمال شہریوں کے سکون اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے ، جبکہ ہسپتالوں اور سکولوں کے باہر ہارن بجانے کی سختی سے ممانعت ہے ۔ پریشر ہارن استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments