چونا منڈی :جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا اعلان

 چونا منڈی :جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا اعلان

گورو رام داس جی کی تعلیمات محبت، خدمت انسانیت کادرس دیتی :سیکرٹری

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چونا منڈی لاہور میں واقع گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا اعلان جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو گورو رام داس جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ یاتریوں کی مہمان نوازی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر سے سکھ یاتریوں کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے آئے ہوئے سکھ عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی ستونت کور، سردار تارا سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور دیگر سکھ رہنما بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ناصر مشتاق نے کہا کہ گورو رام داس جی کی تعلیمات محبت، امن، بھائی چارے ، مساوات اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا بنیادی مقصد سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور انہیں اپنی مذہبی رسومات زیادہ آسانی اور عقیدت کے ساتھ ادا کرنے کے لیے مناسب جگہ مہیا کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...