مفتی محمود کا مشن آج بھی زندہ ہے :مولاناامجد
لاہور (سٹاف رپورٹر )جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پنجاب کے امیر مولانا محمد امجد نے کہا کہ مولانا مفتی محمود کا مشن آج بھی زندہ ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے علما اور عوام کی جدوجہد جاری رہے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔ جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ مفتی محمود نے خوانین، سرمایہ داروں و جاگیرداروں کو عوام کی قوت سے شکست سے دوچار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments