ویٹرنری یونیورسٹی :بین الاقوامی پولٹری ایکسپو بارے کانفرنس

 ویٹرنری یونیورسٹی :بین الاقوامی  پولٹری ایکسپو بارے کانفرنس

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے باہمی اشتراک سے بین الا قوا می پولٹری ایکسپو 2026 کے حوالے سے پولٹری سائنس کانفرنس کا انعقاد ایکسپو سینٹر لاہور میں کیا۔

افتتا حی تقریب کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برا ئے صنعت و پیدا وار ہارون اختر خان نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی، پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن چیف آرگنا ئزرآئی پی ای ایکس ڈاکٹر رانا سجاد ارشد  و دیگر شامل ہیں ۔ کنوینر پولٹری سائنس کانفرنس ڈاکٹر حنیف نذیر چودھری ، چیئر مین آئی پی ای ایکس ملک محمد شریف، مسٹرخلیل ستار، عبدالبا سط،چیف ایگزیکٹو آفیسر صا بر پولٹری ڈاکٹر فقیر محمد صا بر، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علا وہ دنیا بھر سے سائنسدان، ماہر ین نے شر کت کی۔ افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی پولٹری صنعت غذائی تحفظ، روزگار اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ انسا نی جسم کوصحت مند توا نا رکھنے کے لئے کاربو ہا ئیڈریٹ والی خوراک کی بجا ئے پروٹین والی خوراک کھانے کی زیا دہ ضرورت ہے اور اس حوا لے سے پولٹری گوشت اور انڈا پروٹین حاصل کرنے کا ایک آسان اور بہترین ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...