آٹزم سکول کا تعلیمی سیشن شروع نہ ہوسکا، والدین پریشان

آٹزم سکول کا تعلیمی سیشن شروع  نہ ہوسکا، والدین پریشان

لاہور(خبر نگار)کروڑوں لاگت سے قائم آٹزم سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں فیز تھری کے تحت تعلیمی سیشن 2026-27 کا آغاز نہ ہوسکا۔۔

، دو ماہ گزرنے کے باوجود نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلے مکمل نہ ہونے پر خصوصی بچوں کے والدین پریشانی کا شکار ہیں ۔ آٹزم سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں فیز ون کا آغاز ستمبر 2024 میں کیا گیا تھا، فیز ٹو ستمبر 2025 میں شروع کیا گیا۔ دونوں مراحل میں 70،70 خصوصی بچوں کو داخلے دیئے گئے ۔ فیز تھری کا سیشن بھی ستمبر 2026 میں شروع ہونا تھا۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ فیز تھری کے تحت داخلوں کا عمل فوری مکمل کرکے کلاسز شروع کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...