کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا کانووکیشن ،803اسناد تقسیم

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا کانووکیشن ،803اسناد تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 59ویں کانووکیشن کے پانچویں مرحلے کی تقریب لاہور میں ہوئی۔۔۔

 803 ڈاکٹرز کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی اوررائل کالج آف فزیشنز آف ایڈنبرا کے صدر پروفیسر مارک سٹراچن، بنگلہ دیش کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر پروفیسر مودود حسین عالمگیر اور پروفیسر راشد لطیف خان نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔سینئر نائب صدر سی پی ایس پی اور ریجنل ڈائریکٹر لاہور پروفیسر خالد مسعود گوندل نے نئے بننے والے فیلوز اور ممبرز سے فرائض کی پاسداری کا حلف لیا اورانہیں دیانتداری سے خدمتِ انسانیت کی نصیحت کی۔ بعد ازاں صدر سی پی ایس پی پروفیسر شعیب شفیع نے نئے فیلوز اور ممبرز کیلئے باضابطہ طور پر کالج کی فیلوشپ اور ممبرشپ کا اعلان کیا۔تقریب میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں شعبۂ امراضِ جلد کی ڈاکٹر سارہ عارف کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...