ہسپتالوں میں ڈسپوزیبل سامان کی خریداری تاخیر کا شکار

ہسپتالوں میں ڈسپوزیبل سامان کی خریداری تاخیر کا شکار

ادویات ،سرجیکل سامان کی شدید قلت ،مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

لاہور (بلال چودھری )پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپوزیبل سامان کی خریداری تاخیر کا شکار ہو گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ہسپتالوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے ذریعے سامان فراہم نہ کر سکاجس سے ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل سامان کی شدید قلت سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ نے ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ سال کے کنٹریکٹ ریٹ میں 15فیصد اضافے سے خریداری کریں ، کوٹیشن اور لوکل پرچیز سے بھی کام چلائیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو مقامی سطح پر خریداری کی اجازت دیدی گئی۔دوسری جانب ڈسپوزیبل سامان نہ ملنے سے آپریشن اور علاج متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ غریب مریض بازار سے سرجیکل سامان خریدنے پر مجبورہیں جبکہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرجیکل و ڈسپوزیبلز کا ٹینڈر پروسس جاری ہے ۔ ہسپتالوں کے سربراہان کو سامان کی قلت ختم کرنے کیلئے ایل پی کیو پر لینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...