الخدمت فاؤنڈیشن کے 13ریجنز کے نئے صدور کااعلان

الخدمت فاؤنڈیشن کے 13ریجنز کے نئے صدور کااعلان

ریجنل صدورمستحق افراد تک امداد ،سہولیات فراہمی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

لاہور (سیاسی نمائندہ )صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت سے سیشن 2026 تا 2029 کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے 13 ریجنز کے صدور کی تقرریوں کا اعلان کر دیا۔ مقرر کیے گئے ریجنل صدور میں اسلام آباد سے الطاف شیر، آزاد جموں و کشمیر سے کرنل (ر)ظفر رشید عباسی، بلوچستان سے عبدالمجید سربازی، پنجاب شمالی سے حافظ تنویر ، جنوبی پنجاب سے انجینئر احمد عمار یاسر، پنجاب وسطی سے رانا عثمان ودود، خیبر پختونخوا شمالی سے فضل محمود، خیبر پختونخوا جنوبی و وسطی سے تاج ملوک، پختونخوا ہزارہ سے کامران ریاض اعوان، سندھ سے الطاف ملاح، کراچی سے نوید بیگ، گلگت بلتستان سے نوید اللہ خان اور لاہور سے اکرام الحق سبحانی شامل ہیں۔ ریجنل صدور نئے سیشن کے دوران اپنے ریجنز میں الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی نگرانی سمیت مستحق افراد تک امداد و سہولیات فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...