سیکرٹری کوآپریٹوز کی زیر صدارت ملازمین کی بہبودپر اجلاس
کوآپریٹو بینک میں خدمات کامعیار مزیدبہتربنانے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری
لاہور(سٹاف رپورٹر)دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 16واں اجلاس سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بینک کے صدر شہرام رضا بختیاری سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بینک کی مجموعی کارکردگی کا مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا ۔بورڈ نے بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے ، آپریشنل استعداد کار میں بہتری لانے اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی۔ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ملازمین دوست پالیسیوں سے متعلق بھی مختلف اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں بینک کی ترقی، ادارہ جاتی تبدیلی اور بہتر خدمات فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments