طلبہ کو ڈیجیٹل سہولیات ، کتب تک رسائی کا منصوبہ تاخیر کا شکار

طلبہ کو ڈیجیٹل سہولیات ، کتب تک رسائی کا منصوبہ تاخیر کا شکار

منصوبہ اکتوبر میں شروع ہوناتھا، ایجوکیشن اتھارٹی کوتاحال 55ای وہیکلز نہ مل سکیں

لاہور(خبر نگار)طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات اور کتابوں تک رسائی دینے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ لاہور میں لائبریریز اِن ویلز منصوبہ اکتوبر کے پہلے ہفتے شروع ہونا تھا تاہم نومبر کا پہلا عشرہ گزرنے کے باوجود منصوبے پر عملدرآمد شروع نہ ہو سکا۔ 55 الیکٹرک وہیکلز تاحال ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے نہیں کی جا سکیں۔ طلبہ کیلئے جدید موبائل لائبریریوں کا منصوبہ ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال کاغذوں سے نکل کر عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ ابتدائی مرحلے میں 55 الیکٹرک وہیکلز کو موبائل لائبریریوں میں تبدیل کیا جانا ہے تاہم یہ گاڑیاں تاحال ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے حوالے نہیں کی جا سکیں۔منصوبے کے تحت ہر الیکٹرک وہیکل میں 22 ٹیبلٹس اور ایک ایل ای ڈی نصب کی جائیگی جبکہ ہر موبائل لائبریری کے ذریعے سوسکولوں کے طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...