ذاتی مفادات کیلئے خواتین، بچوں سے زیادتی الزامات کاانکشاف

ذاتی مفادات کیلئے خواتین، بچوں سے زیادتی الزامات کاانکشاف

رواں سال ابتک بیشتر مقدمات تفتیش اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں خارج

لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین الزامات کو مبینہ طور پر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک اغوا، زیادتی اور گینگ ریپ کے بیشتر مقدمات تفتیش اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں خارج کیے گئے ۔پولیس اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں اغوا کے درج مقدمات میں سے 82 فیصد خارج کیے گئے جبکہ خواتین سے زیادتی مقدمات میں سے 42 فیصد خارج ہوئے ۔اسی طرح گینگ ریپ کے مقدمات میں سے 34 فیصد جبکہ بچوں سے زیادتی مقدمات میں سے 33 فیصد تفتیش کے بعد خارج کیے گئے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مقدمات فرانزک رپورٹس اور تفتیش کے دوران الزامات ثابت نہ ہونے پر خارج کیے گئے ۔اعدادوشمار کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات اور بعد ازاں انکے اخراج کا معاملہ توجہ طلب ہے ،مقدمات کے اخراج کو دانستہ جھوٹا الزام قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...