مغوی بچہ چوبیس گھنٹے میں بازیاب
جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود سے مبینہ اغواء ہونے والا 10 سالہ بچہ 24 گھنٹے میں باز ب۔۔
، ڈی پی او کی پولیس ٹیم کو شاباش ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 118 دس آر کا رہائشی 10 سالہ بچہ محمد ولید مبینہ طور پر اغوا ہوگیا جس کا مقدمہ اس کے والد مراتب علی کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درج ہوا۔پولیس کی خصوصی پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر بچے کو بحفاظت جلالپور پیر والا سے برآمد کرلیا۔ ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے کہاکہ فرض شناسی ،ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و ملازمین کو شاباش دی ۔