ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ کرگولی ماردی

ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ کرگولی ماردی

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہونے کے واقعے میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

بدھلہ سنت پولیس کو محمد سلیم نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزم رات کے وقت علاقے میں ٹرانسفارمر چوری کر رہے تھے ۔ اسی دوران شور شرابہ ہونے پر آنکھ کھل گئی اور اہلِ خانہ باہر نکل آئے ۔ مزاحمت کرنے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کے چچا گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔مدعی کے مطابق ملزمان زخمی کرنے کے بعد موقع سے پانچ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں