پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی 2افراد پر مقدمات قائم

 پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی  2افراد پر مقدمات قائم

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

مظفر آباد پولیس کو ارشد سندھو نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم اکبر خان اور ممتاز حسین نے غیر قانونی طور پر پٹرول کے یونٹس قائم کر رکھے تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقامات کی جانچ پڑتال کی، تاہم ملزمان پٹرول فروخت کرنے یا یونٹس قائم کرنے سے متعلق کوئی قانونی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں