میپکو، رینجرز و پولیس کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

میپکو، رینجرز و پولیس کا بجلی چوری کے خلاف آپریشن

ملتان اور سردارپورجھنڈیر سب ڈویژن میں ڈیفالٹرز سے لاکھوں روپے وصول

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے کینٹ سب ڈویژن ملتان اور سردارپور جھنڈیر سب ڈویژن میلسی کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین سٹی ڈویژن غلام محی الدین میتلا اور ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن ملتان محمد بلال شیخ کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے محلہ مہاراجہ، کوچا بیلے رام، گڑ منڈی اور ہنوں کا چھجہ کے علاقوں میں آپریشن کیا۔ اس دوران 8 افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا اور انہیں مجموعی طور پر 8لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے تار قبضہ میں لے لئے گئے اور مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں بھیج دی گئیں۔ ایک ڈیفالٹر سے 30 ہزار روپے واجبات بھی وصول کئے گئے ۔اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین میلسی ڈویژن چودھری اکرم جاویدا اور ایس ڈی اوسردارپور جھنڈیر سب ڈویژن محمد تنویر شیخ کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے سردارپور جھنڈیر، مانگھا کوٹلہ، لادھا بوہڑ، دوکوٹہ روڈ اور موضع بڈھو کے علاقوں میں کارروائی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں