لودھراں:سال 2025 میں 86 ہزار افراد کو ریسکیو کیا :انجینئر شکیل احمد

لودھراں:سال 2025 میں 86  ہزار افراد کو ریسکیو کیا :انجینئر شکیل احمد

لودھراں (سٹی رپورٹر ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شکیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ سال 71 ہزار 965 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کرتے ہوئے 86 ہزار 616 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 ہزار 82 روڈ ٹریفک حادثات، 56 ہزار 842 میڈیکل ایمرجنسیز، 362 آگ لگنے کے واقعات، 961 کرائم، 10 ڈوبنے اور 5 ہزار 708 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کی گئی۔ 48 ہزار 128 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 24 ہزار 370 افراد کو مختلف ہسپتالوں منتقل کیا گیا۔ سیلابی صورتحال میں 13 ہزار 992 افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں