ڈرگ کنٹرولر کی کارروائی 4 میڈیکل سٹور سیل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) ڈرگ کنٹرولر خانیوال نوید احمد سرگانہ نے بتایا کہ منشیات فروشی اور غیر قانونی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔
مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے دوران نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ چار میڈیکل سٹورز عثمان میڈیکل سٹور خرم پورہ، وہاب میڈیکل سٹور حمزہ سٹی ٹاؤن، اصغر میڈیکل سٹور/کلینک چک نمبر 168/10-R اور زین فارمیسی کو سیل یا چالان کیا گیا۔