خانیوال:102ملزم گرفتار،19کروڑکا مال برآمد، سالانہ رپورٹ

خانیوال:102ملزم گرفتار،19کروڑکا مال برآمد، سالانہ رپورٹ

خدمت سنٹر سوا چارلاکھ،تحفظ سنٹر5ہزار، میثاق سنٹر میں 28سو شہریوں کی اعانتڈکیتی 72فیصد،رابری 55، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 53فیصد کمی ریکارڈ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک کی مؤثر قیادت، جدید پولیسنگ حکمتِ عملی اور سخت مانیٹرنگ کے باعث ضلع خانیوال میں سال 2025 کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔خانیوال پولیس کی بھرپور، مربوط اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کے نتیجے میں سال 2024 کے مقابلے میں سال 2025 کے دوران ڈکیتی کے مقدمات میں 72 فیصد، رابری کے مقدمات میں 55 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 53 فیصد، نقب زنی میں 62 فیصد، سرقہ وہیکل میں 30 فیصد جبکہ مویشی چوری کے واقعات میں 17 فیصد نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر سال 2025 کے دوران پولیس نے 102 خطرناک اور متحرک گینگز کو گرفتار کیا جبکہ 19 کروڑ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان و مدعیان کے حوالے کیا گیا۔شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پولیس خدمت مراکز میں 4 لاکھ 25 ہزار 810 شہریوں، تحفظ سنٹرز میں 5,049 جبکہ میثاق سنٹرز میں 2,813 شہریوں کو مختلف قانونی و انتظامی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ضلع بھر میں ٹریفک حادثات کی شرح میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،قتل و اقدام قتل کے 62، منشیات کے 464، ناجائز اسلحہ کے 321، ریپ کے 35 جبکہ رابری و چوری کے 152 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائیں۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 1,154 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 978 کلو چرس، 27 کلو ہیروئن، 6 کلو آئس، 4 کلو افیون اور 19,086 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 742 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی بروقت فراہمی خانیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں