بار الیکشن،امیدوارو ں کی حتمی فہرست جاری
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن جلال پور کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن بورڈ نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر کے حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔
صدارتی نشست پر موجودہ صدر منور خان لنگاہ اور جام خدا بخش برار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدارت کیلئے جام الٰہی بخش سجاد، شیخ فیاض حسین اور ملک نعیم عباس کچالہ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے خواجہ آصف الرحمٰن، ملک جعفر کھاکھی اور یوسف خان امیدوار ہیں۔ فنانس سیکرٹری اشفاق کھاکھی بلا مقابلہ منتخب ہوں گے ۔ جوائنٹ اور لائبریری سیکرٹری، آڈیٹر اور مجلس عاملہ کی نشستوں کے لیے بھی امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔