کوٹ ادو : گرم چائے گرنے سے 6 ماہ کی بچی جھلس گئی

 کوٹ ادو : گرم چائے گرنے  سے 6 ماہ کی بچی جھلس گئی

کوٹ ادو(نامہ نگار کوٹ ادو کے نواحی دیہی علاقہ بستی تنواری محمود کوٹ میں کیتلی میں موجود گرم چائے گرنے سے 6 ماہ کی معصوم بچی مقدس اکرم شدید جھلس گئی۔

 حادثے کے بعد ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی، جس پر قصبہ گجرات سے ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم موقع پر روانہ ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج و معالجے کے لیے انڈس اسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں