بہبود آبادی دفتر وہاڑی میں ایجوکیشن فیملی میلہ کا اہتمام
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی ہدایات پر ضلعی دفتر بہبودِ آبادی وہاڑی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار ایجوکیشنل فیملی میلہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن چودھری نذیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر تھے ،جبکہ ضلعی آفیسر بہبود آبادی وہاڑی غفران ثاقب چوپڑا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، میلے میں مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیچرز نے بھی شرکت کی اس موقع پر مختلف محکموں اور اداروں کی جانب سے معلوماتی اور تفریحی اسٹالز لگائے گئے۔ ، جن میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،محکمہ سول ڈیفنس سمیت مختلف کالجز اور دیگر اداروں کے سٹالز نمایاں رہے ۔