عوامی خدمت کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں :ڈاکٹر اعجاز انجم

 عوامی خدمت کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں :ڈاکٹر اعجاز انجم

2025 میں 59 ہزار 478 افراد کو ریسکیو کیا :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا، جس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر اعجاز انجم نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی تمام گاڑیاں بہترین حالت میں عوامی خدمت کے لیے دستیاب ہیں اور جوان 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ کنٹرول روم انچارج شہزاد چوہدری کے مطابق 2025 میں کنٹرول روم کو 3 لاکھ 23 ہزار 509 کالز موصول ہوئیں، جن میں 50 ہزار 305 ایمرجنسی کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 59 ہزار 478 افراد کو ریسکیو کیا اور اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا۔ 6520 مریضوں کو پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپس اور یونین کونسلز میں ریسپانس ٹیمز کی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں