بورے والا میں صفائی کی ابتر صورتحال،شہریوں کا احتجاج

 بورے والا میں صفائی کی ابتر صورتحال،شہریوں کا احتجاج

محلہ احاطہ شاہنواز میں گندگی کے ڈھیر، ویسٹ کمپنی سے کارروائی کا مطالبہ

 بور والا(سٹی رپورٹر ) محلہ احاطہ شاہنواز میں صفائی کی خراب صورتحال پر اہل محلہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف احتجاج کیا۔ محلے میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے سے شدید تعفن پھیل گیا ہے ، جس سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محلے کے رہائشیوں مہندی حسن، پرویز، غلام نبی، سجاد، علی محمد، راؤ بلو، ایاز، حاجی اظہر، صفدر، سرور، زاہد اور دیگر نے بتایا کہ صفائی کا عملہ باقاعدگی سے کام نہیں کرتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود عملہ صفائی کے فرائض ادا نہیں کر رہا۔ انہوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں