کوٹ ادو:3وارداتیں موٹرسائیکل اور سولر موٹر چوری

 کوٹ ادو:3وارداتیں  موٹرسائیکل اور سولر موٹر چوری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کوٹ ادو میں چوری کی تین الگ الگ وارداتوں میں نامعلوم چور موٹرسائیکل، دو نئے موٹرسائیکل اور سولر موٹر چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پہلا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر 8میں پیش آیا جہاں مدعی سہیل احمد شیخ کے مطابق وہ میڈیکل سٹور پر گیا اور واپسی پر اس کی ہنڈا 125 موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے ۔دوسرا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے احسان پور میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل شوروم کے تالے توڑ کر دو نئے ہنڈا 125 موٹرسائیکل چوری کر لیے گئے ۔ تیسرا واقعہ موضع ٹبہ میں پیش آیا جہاں زرعی رقبے سے 15 ہارس پاور سولر موٹر چوری کر لی گئی۔ پولیس نے تینوں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔کوٹ ادو میں چوری کی تین وارداتیں، موٹرسائیکل اور سولر موٹر چوری۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں